ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا انتقال

مدھیہ پردیش: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا انتقال

Sun, 21 Mar 2021 22:42:33    S.O. News Service

بھوپال،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے سینئر کانگریس کے رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کا حرکت قلب کے بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ سولنکی کے والد شیو بھانو سولنکی سابق نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سولنکی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان دُرگیش شرما نے بتایا کہ 60 سالہ سولنکی کا حرکت قلب کے بند ہونے کے سبب اتوار کے روز بھوپال میں انتقال ہو گیا۔ سولنکی پیشہ سے پائلٹ تھے اور پائیونیئر فلائنگ اکادمی کے سابق چیئرمین تھے۔ سولنکی ایک قدآور قبائلی رہنما تھے۔

سولنکی کے انتقال پر کمل ناتھ نے کہا، ’’سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سولنکی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ہے۔ غمزدہ اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔ خدا انہیں اپنے قدموں میں مقام دے اور اہل خانہ کو اس تکلیف کو برداشت کرنے کی قوت فراہم کرے۔‘‘


Share: